سپریم کورٹ نے آج دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور ان کی پارٹی کے
ساتھی کمار وشواس کے خلاف 2014 کی انتخابی ریلی کے سلسلہ میں یوپی کے سلطان
پور کی ذیلی عدالت میں چل رہے مقدمہ کی کارروائی روک دی ہے۔ جسٹس
دیپک مشرا کی سربراہی والی ڈویژن بنچ نے ذیلی عدالت میں کارروائی روک دی ہے اور ریاست کو نوٹس جاری کیا ہے۔ آپ پارٹی کے دونوں لیڈروں نے اپنے خلاف ذیلی عدالت کے جاری کردہ سمن خارج کرنے کے لئے عدالت عظمی سے رجوع کیا تھا۔